الیکشن کمیشن کا فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

 الیکشن کمیشن کا فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

کراچی :الیکشن کمیشن نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا ۔ 

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے،الیکشن کمیشن نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس  لیتے ہوئے  ممبر صوبائی اسمبلی کو پولنگ سٹیشن  سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ، الیکشن کمیشن نے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے  رہنما فردوس شمیم نقوی نے سولجربازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے  3 سے 4 بیلٹ باکس کی سیل توڑی ، پولنگ اسٹیشن پر موجود عملے نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی رہنما نے کسی کی نا سنی۔

 اس حوالے سے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سیل کمزور لگائی گئی تھیں اس لیے توڑ ی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں