لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ آج چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میں نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر حتمی مشاورت کریں گے ۔
فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ آج چئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کریں گے اور نگران حکومت کیلئے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر حتمی مشاورت کی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ آج چئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے اور نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر حتمی مشاورت ہو گی، آرٹیکل 224-A کے تحت وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کا نام پر اتفاق ہونا ضروری ہے اگر یہ اتفاق حاصل نہ ہو (1/1)
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 15, 2023
فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آرٹیکل 224-A کے تحت وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کا نام پر اتفاق ہونا ضروری ہے اگر یہ اتفاق حاصل نہ ہو تو اس صورت میں پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام جائینگے کمیٹی تین دنوں میں فیصلہ کرے گی اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نام پراتفاق نہ کر پائی تو نام الیکشن کمیشن کو بھیج دئیے جائینگے جو ان ناموں میں سے ہی ایک نام کو وزیر اعلی نامزد کرے گا۔
فواد چودھری نے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن اپنے طور پر نیا نام نہیں دے سکتا۔