نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ،جہاز میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے

 نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ،جہاز میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے

کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ،جہاز میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں  کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔

یٹی ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز میں 68 مسافر اور 4 عملے کے افراد سوار تھے، تاہم حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں اسکا علم نہیں ،حادثے کے مقام سے چند لاشیں ملی ہیں اور ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے،جہاز کے گرنے کے بعد ملبے میں  آگ بھڑک اٹھی تھی  جسے بجھایا جا رہا ہے۔


 

مصنف کے بارے میں