اسلام آباد :سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نے کہا ہے کہ زرداری نون لیگ سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے، ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پی ڈی ایم منہ چھپانے کے بجائے مقابلے کی طرف آئے ، وزیر خزانہ کے بیان کے بعد لوگوں نے فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی خالی کرنا شروع کر دیئے ہیں،آنے والے دنوں میں ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی، دوسری طرف بینک کے شٹر ڈاؤن ہوں گے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے، ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ شہبازشریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، نوازشریف واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پر قل پڑھا جائے گا، کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہے، 15 اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آ جائے گا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے۔