خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر جی ایم سوئی سدرن نوکری سے فارغ

09:58 PM, 15 Jan, 2022

لاہور: سوئی سدرن کے جنرل منیجر (جی ایم) 3 خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر نے انکوائری میں ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابقسوئی سدرن کے جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف 3 خواتین کی شکایات پر انکوائری ہوئی اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی سدرن نے اپنے خط میں جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف انکوائری میں ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے کی تصدیق کی۔ 
الزام ثابت ہونے کے بعد جنرل منیجر سوئی سدرن کو نوکری سے فارغ کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنرل منیجر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کرکے واجبات وصول کئے جائیں۔ 
سوئی سدرن کے جنرل منیجر ماحولیات نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کے دوران عدالت میں گیا، لیکن اگلے ہی دن ہنگامی اجلاس میں مجھے نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مجھے نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ بدنیتی ہے، اس حوالے سے بھرپور قانونی دفاع کروں گا۔

مزیدخبریں