اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑے سکینڈل کو بے نقاب کر دیا ،عجب کرپشن کی غضب کہانی سے پردہ اُٹھا دیا ۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے بڑے سکینڈ ل کی نشاندہی کرتے ہوئے سالم سرگودھا رنگ روڈ کو راولپنڈی رنگ روڈ ٹو قرار دیدیا ،انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس اور مخصوص ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کے لیے روٹ تبدیل کیا گیا۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب انکوائری کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے، انہوں نے کہا وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا،اب ایک نیا روٹ بنا لیا گیا جس کے لیے ہمیں آن بورڈ بھی نہیں لیا گیا۔
ندیم افضل چن کاکہنا تھا کہ میری گزارش ہے جنہوں نے یہ روٹ تبدیل کیا ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے،اس میں بڑے بڑے ٹائیکون،بیوروکریٹس، بیورکریٹس کے رشتے دار ملوث ہیں جنہوں نے نئی سڑک پر زمینیں خرید رکھی ہیں۔