جنوبی افریقا سے شکست ،کوہلی نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

جنوبی افریقا سے شکست ،کوہلی نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی
سورس: File

ممبئی : دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز اور بھارت کے کپتان  ویرات کوہلی نے ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹ میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال سے میں بھارت کی ٹیم کی کپتانی کر رہا ہوں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقا سے ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد استعفے دیتا ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ خصوصاً سابق کپتان دھونی کا شکریہ ادا کیا۔ 

واضح رہے کہ ویرات کوہلی بھارت کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان ہیں اوران کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 40 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہی کے دور میں بھارتی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بھی رہی ہے۔