لاہور: محکمہ ایکسائز میں تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ ہوگئی۔12کروڑ 73 لاکھ چالیس ہزار مالیت کی گاڑی ڈی ایچ اے ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ ہوئی۔
نیو نیوز کے مطابق 12کروڑ 73 لاکھ چالیس ہزار مالیت کی مرسڈیز بینز جی 63 اے ایم جی میں رجسٹرڈ ہوئی۔ایکسائز کو رجسٹریشن کی مد میں 53 لاکھ سے زائد کی آمدن ہوئی۔
لاہور میں محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ#NeoNewsHD #NeoVideos #NeoUpdates pic.twitter.com/mZ6v8pGZm5
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) January 15, 2022
گاڑی سٹی ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔مرسڈیز گاڑی کو اے جی وائے 111 کا نمبر لگایا گیا ہے۔