کورونا کا پھیلاؤ تیز ،پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی تقسیم پر پابندی

03:26 PM, 15 Jan, 2022

اسلام آباد: کورونا کے کیسز بڑھنے پر این سی اوسی نے 17 جنوری سے دوران سفر کھانے کی تقسیم پر پابندی لگادی ہے ۔پیر کو خصوصی اجلاس بھی بلالیا ۔

نیو نیوز کے مطابق این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں ، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں پابندیوں پر غور کیلئے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس بلالیا ہے۔

این سی او سی کے آج ہونے والے جائزہ اجلاس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں مجوزہ بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خصوصا سندھ میں وبا کے پھیلاؤ پر غور کیا گیا ۔ تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کردی گئی ۔

پیر کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے ۔این سی او سی کی جانب سے دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ سول ایوی ایشن کو دوران پرواز ماسک کا استعمال اور دیگر این پی آئیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ۔

این سی او سی نے پیر17 جنوری سے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سنیکس اور کھانا تقسیم کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

مزیدخبریں