اسلام آباد: الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط کے توسط پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کیلئے جگہ اور عمارت مانگ لی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ ڈالا جس میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کیلئے جگہ اور عمارت مانگ لی۔ خط میں لکھا گیا ہے انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کےلئے الیکشن کمیشن اقدامات اٹھا رہا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔ خط میں کہا گیا ہے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم بھی یونٹ بنانے کیلئے استعمال ہوسکتا ۔ پی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاؤس بھی الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ہے جبکہ وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلور بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جاسکتا ہے۔
خط کے مطابق سرسید میموریل سوسائٹی عمارت میں سے کوئی ایک فراہم کی جائے۔ یونٹ کے قیام کےلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کا کام آخری مراحل میں ہے ۔ آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز،آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لئے کام کرینگے۔