حکومت کی نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

10:55 PM, 15 Jan, 2021

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔  بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے ملاقات کی اور ان کو سندھ کے سیاسی معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر دونوں رہنماوں نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی واضح ہے۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور جب دیکھو سلیکٹڈ حکمران بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہے جبکہ ناجائز حکمران کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیالے اس چیز کو یقینی بنائیں کہ سندھ میں ضمنی انتخابات پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے۔ پی ڈی ایم کی تحریک ملکی نظام میں موجود بنیادی خرافات کے خاتمے کیلئے فیصلہ کُن معرکہ ثابت ہو گی۔ 

مزیدخبریں