کام نہ کرنے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

09:42 PM, 15 Jan, 2021

دبئی :کچھ نہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو کرائے پر دے کر روزی کمانے والے ایک جاپانی شخص نے ہزاروں صارف اور ایک بڑی آن لائن فالوئنگ حاصل کر لی ہے،جاپانی شخص ان تمام لوگوں کیلئے ایک مثال بن چکا ہے ،جن کو کام کرنے کی کوئی عادت نہیں ،جاپانی شخص کا کہنا ہے مجھے فالو کر کے لوگ با آسانی اچھے پیسے کما سکتے ہیں ۔

کچھ نہ کرنے کے لیے کرائے پر جاپانی شخص دستیاب ،ٹوکیو 'شوجی -موریموتو ' کو 70 پاؤنڈ کے عوض کوئی بھی کرائے پر لے سکتا ہے ،اس سروس میں 'موریموتو 'کھانے، پینے اور سادہ سا جواب دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرے گا۔

37 سالہ  شخص کا کہنا ہے کوئی کھانے پر کمپنی چاہتا ہے ،کسی کو ساتھ گھومنے پھرنے کے لیے ساتھی چاہیےلیکن اکیلے پن کا شکار افراد ان سے باتیں کرنے کے لیے زیادہ رجوع کرتے ہیں ،موریموتو اس سے قبل پبلشنگ میں کام کرتے تھے ،مگر اسے کچھ نہ کرنے کے لیے چھوڑ دیا،تین سال سے بھی کم عرصے میں اس کیریئر کے انتخاب پر کتابیں چھپ چکی ہیں، ٹی وی ڈراما بن چکا ہےاور ٹوئٹر پر دو لاکھ 70 ہزار سے زائد فالورز  ہیں۔

مزیدخبریں