برطانوی باکسر عامر خان پاکستانی باکسرز اور حکومت کو ماموں بنا گئے 

07:49 PM, 15 Jan, 2021

لاہور: برطانوی باکسر عامر خان پاکستانی باکسرز اور حکومت کو ماموں بنا گئے . 19 دسمبر کو گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والےٹائٹل مقابلہ بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ہی نہیں تھا ۔ 


باکسنگ کی عالمی ریکارڈ بک BoXRec نے عامر خان کے اعلان کردہ ٹائٹل کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ۔ عامر خان نے لیاری کے باکسر نادر بلوچ کی فائٹ کو ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل کا نام دیا تھا ۔ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ کے نام سے کوئی بھی ٹائٹل Boxrec کے پاس سرے سے رجسٹرڈ ہی نہیں ۔ عامرخان کی طرف سے باکسر نادر بلوچ کو دی گئی ٹائٹل بیلٹ بھی جعلی نکلی ۔


ذرائع  کا کہنا ہے کہ نام نہاد انٹرنیشنل ٹائٹل مقابلوں اور مختلف تقاریب کے انعقاد پر پنجاب حکومت کا کروڑوں روپےخرچ ہوئے ۔بر طانوی باکسر عامر خان گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو بھی کروڑوں کاچونالگا دیا ۔عامر خان نام نہاد انٹرنیشنل ٹائٹل مقابلوں کے نام پر مختلف کمپنیز سے اسپانسرشپ کی مد میں بھاری رقم بھی لے اڑے ۔ جعلی ٹائٹل مقابلوں کو سپروائز کرنے والی پاکستان باکسنگ کونسل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔ 

مزیدخبریں