لاہور، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہورہی ہے ۔ کبھی بین الاقوامی پابندیاں لگ رہی ہیں کبھی پاکستان ہائی کمیشن کے اثاثے منجمند اور کبھی قومی ائرلائنز کا طیارہ ضبط ۔ حکومت کو شرم آنی چاہئے ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں حکومت پرشدید تنقید کی اور کہا کہ نالائقوں اور نااہلوں کی وجہ سے اس وقت پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہورہی ہے ۔ کبھی پاکستان پر بین الاقوامی پابندیاں لگ رہی ہیں تو کبھی پاکستانی ہائی کمشن کے اثاثے منجمند ہورہے ہیں اور اب ملائشیا میں قومی ائر لائن کا طیارہ ضبط کرلیا گیا اور عملہ بھی پھنس گیا ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کو غیرملکی فنڈنگ ملک پر بین الاقوامی پابندیاں لگوانے کے لئے کی گئی ہے ۔