تھینک یو ۔یواے ای ، بھارتی اداکار ویوک اوبرائے نے دبئی حکام کا شکریہ ادا کیا

06:36 PM, 15 Jan, 2021

ممبئی، ا داکار ویویک اوبرائے ویزے کے بغیر ہی دبئی پہنچ گئے ۔ 

بھارتی  اداکار ذاتی کام کے سلسلے میں دبئی گئے ہیں لیکن جیسے ہی وہ ائرپورٹ پر امیگریشن سٹاف کے پاس پہنچے تو ان کو خیال آیا کہ ان کے ویزے کی کاپی ان کے پاس نہیں ہے  اور نہ ہی موبائل میں ویزے کا پرنٹ موجود ہے ۔ 

ابھی وہ ا س الجھن کا حل تلا ش ہی کررہے تھے کہ ائرپورٹ پر موجود سیکورٹی آفیسر نے ان سے ان کی پریشانی کی وجہ پوچھی جس پر انہوں نے اپنا تعارف کروایا  او ر اپنا مسئلہ بھی ان کو بتا دیا ۔ 

امیگریشن آفیسر نے ویوک اوبرائے کی پریشانی کو بھانپتے ہوئے اپنے سسٹم سے ان کے ویزے کی کاپی نکال کردی جس سے ویوک کی بڑی مشکل سے جان چھوٹ گئی ۔ 

اداکار نے فوری مدد کرنے پر دبئی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں