لاہور :جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈاکااعلان کر دیا گیا ،چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم ہی کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ،فہیم اشرف،شاہین آفریدی،تابش خان ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمدرضوان،عابدعلی ،عمران بٹ ،اظہر علی،فوادعالم ،نعمان علی بھی ٹیم میں شامل ہیں ،دیگر کھلاڑیوں میں آغاسلمان،سعودشکیل ،سرفرازاحمد،یاسرشاہ،عبداللہ شفیق،امران غلام ،ساجدخان،حسن علی ،حارث رؤف،محمدنوازشامل ہیں ۔
پہلی دفعہ بڑے کھلاڑیوں میں شان مسعود،محمدعباس،امام الحق ،حارث سہیل ، شاداب خان ،نسیم شاہ کو ڈراپ کر دیاگیا ہے ،چیف سلیکٹر پی سی بی کا کہنا تھا کارکردگی کی بنیاد پر محمدعباس کو شامل نہیں کیا گیا ،وسیم خان کا کہنا تھا امام الحق کی بھی کارکردگی بہتر نہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈراپ کیا گیا ہے ۔
محمد وسیم کا کہنا تھا جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے جانے والی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان سب کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا سلیکشن کیلئے ڈومیسٹک پرفارمنس وزن رکھتی ہے ۔