اسلام آباد: پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنا لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈٰیا ایپلی کیشن سمارٹ آفس تیار کرے کی تصدیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزررہی ہے ،پہلے مرحلے میں یہ سرکار افسران و ملازمین سمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے ۔
توقع ہے کہ جون 2021 تک سمارٹ آفس کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیاوں پر ہوگی ۔ وفاقی وزیرکا کہناتھاکہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے لانچ کریں گے ، نئی ایپ کا ڈیٹا ،کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔