ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزیر اور ابوظہبی گروپ کے چیئرمین شیخ النہیان بن مبارک النہیان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کی بھی تعریف کی ہے۔
اس بات کا اعلان شیخ النہیان بن مبارک النہیان نے شہریار آفریدی کیساتھ ملاقات کے موقع پر کی۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں ان کی ابوظہبی گروپ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے درمیان گزشتہ مہینوں میں ہونے والی یہ دوسری اہم ملاقات ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر تفصیلی بات چیت کی۔ اسی موقع پر شیخ النہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرمایہ کاری کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔
ذہن میں رہے کہ اسے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات کے اہم دورے پر گئے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور ریاست میں موجود پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی بات چیت کی۔
ایک اندازے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کم وبیش 12 لاکھ پاکستانی برسر روزگار ہیں۔ یہ پاکستانی شہری بیرون ملک سے ترسیلات زر اپنے ملک بھیجنے کا بڑا ذریعہ ہیں اور اسے پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔
ابوظہبی گروپ کے چیئرمین شیخ النہیان بن مبارک النہیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ یہ پاکستانی ہی تھے جن کی محنت کی بدولت امارات آج ایک جدید ملک ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا گروپ ناصرف پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا بلکہ جلد کی نےت ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔