بابراعظم اورحامیزہ مختارکاصلح نامہ منظرعام پرآگیا

09:53 AM, 15 Jan, 2021

لاہور : بابراعظم اورحامیزہ مختارکاصلح نامہ منظرعام پرآگیا،خاتون نے ویڈیوبیان میں بھی صلح نامہ کی تصدیق کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر بابر اعظم اور حامیزہ مختار کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے ، بابراعظم اورحامیزہ مختارکاصلح نامہ منظرعام پرآگیا،خاتون نے ویڈیوبیان میں بھی صلح نامہ کی تصدیق کی ہے ۔ویڈیومیں کرکٹرسےقطع تعلقی کااظہاربھی کیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے حامیزہ مختار کی بابر اعظم کے خلاف کیس پر فیصلہ جاری کردیا تھا جس میں عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او کو بابر اعظم کے خلاف تحقیات اور سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے ۔

 حامیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم کے خلاف اسقاط حمل،زیادتی اور دھمکی کی پٹیشن فائل کی تھی، عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ  ایس ایچ او نصیر آباد کیس کو دیکھیں اور ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کریں۔

مزیدخبریں