انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں، 34افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

Strong quake in Indonesia's Sulawesi kills at least 7, injures hundreds
کیپشن: انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد بعد گری ہوئی عمارت کا منظر

جکارتہ: انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ مختلف حادثات میں 34 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ منہدم ہونے والی عمارتوں میں گورنر آفس اور ہوٹل بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر مموجیو سے 6 کلومیٹر دور اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ زلزلے سے سلاویسی جزیرہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

زلزلے میں گرنے سے بچ جانے والی عمارتوں پر اتنی دراڑیں پڑ چکی ہیں کہ رہائشیوں کا ان میں رہنا ناممکن ہے، شہری پریشانہ کے عالم میں گھروں سے باہر نکلے ہوئے اور حکومت کی جانب سے کسی آسرے کے انتظار ہیں۔

حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

زلزلے میں زخمی افراد کو موقع پر طبی امدادی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے تمام اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس تباہ کن زلزلے میں زخمی شہریوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار کے قریب ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد اس وقت سڑکوں پر بے آسرا موجود ہیں۔ اس شدید زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ 60 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، جو اب رہائش کے قابل نہیں رہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صرف 7 سکینڈ کیلئے آنے والے اس زلزلے نے ہر طرف تباہی پھیلا دی۔ زلزلہ بہت شدید تھا تاہم حکام کی جانب سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔