چور صرف 8 سیکنڈ میں موٹر سائیکل لے اڑا، مالک حیران پریشان

08:04 AM, 15 Jan, 2021

کراچی: چوری کی یہ واردات کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آئی۔ چور نے اتنی پھرتی دکھائی کے موٹر سائیکل سوار کو کوئی موقع ہی نہیں مل سکا۔ چوری کی اس واردات میں صرف 8 سیکنڈ لگے۔

تفصیل کے مطابق کراچی میں چوری کی ایک تیز رفتار واردات پیش آئی ہے جہاں چور صرف آڑھ سیکںڈ میں موٹر سائیکل سٹارٹ کرکے رفوچکر ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے جاری سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار شام کے اوقات میں اپنی موٹر سائیکل پر ایک دکان کے سامنے رکا اور چابی کو بائیک میں لگا چھوڑ کر کچھ خریدنے چلا گیا۔

اس فوٹیج میں دیگر دو افراد بھی نظر آ رہے جو بظاہر ٹھیلے والے ہیں اور اپنا کاروبا بند کرکے گھر جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ راہ گیر بھی سڑک سے گزر رہے ہیں۔ اسی اثنا میں دو موٹر سائیکل سوار آئے، ان میں سے ایک نے بائیک پر لٹکایا ہوا ہیلمٹ پھینکا، موٹر سائیکل سٹارٹ کی اور فوری طور پر نو دو گیارہ ہو گیا۔

موٹر سائیکل کا مالک پریشانی کے عالم میں چور کے پیچھے بھاگا لیکن یہ پھرتی بے سود رہی کیونکہ چور زیادہ ہوشیار تھا جو اس کے ہاتھ نہیں آیا۔ ذہن میں رہے کہ چوری کی یہ واردات موٹر سائیکل کی اپنی غلطی کی وجہ سے پیش آئی کیونکہ وہ چابی نکالنا بھول گیا تھا۔

نجی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل کے مالک کا نام عبدالرحمن بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے فوری بعد اس نے تھانے کا رخ کیا اور مقدمہ درج کرایا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے چور کو دوڑ کر پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہاتھ نہیں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور کو موٹر سائیکل لے جانے میں صرف 8 سیکنڈ لگے، شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں