بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کریں گے ، ڈیوڈ وارنر

01:27 PM, 15 Jan, 2020

ممبئی : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتوحات دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر بہت خوش ہوں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ  جمعہ کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ وارنر نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف ابتدائی ون ڈے میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے بھارت کے خلاف سیریز کلین سویپ کرنے کےلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں وارنر نے ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ سیریز کلین سویپ مشن کی تکمیل کے لئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں