سینیٹ میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ بل منظور کر لیا گیا

01:26 PM, 15 Jan, 2020

قومی اسمبلی کے بعدسینیٹ نے بھی نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2019ءمنظور کرلیا۔

چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں ہاﺅسنگ بل وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے پیش کیا اور منظوری پراپوزیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ایسا اتفاق رہا توعوامی مسائل پر قانون سازی کر سکیں گے۔ اپوزیشن کے مطالبے پر زینب الرٹ ردعمل اور بحالی بل 2020ءاورخواتین جائیداد حقوق کے نفاذ کے بل 2020ءسمیت 7 بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیے گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریری جواب میں بتایا تمام ہمسائیوں کیساتھ بہترین تعلقات حکومتی حکمت عملی ہے ،بھارت نے بات چیت کا عمل 2013ءسے ایل او سی پر دشمنی کے پس منظر میں یکطرفہ معطل کر رکھا ہے ،وہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پرسیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مشغول ہے ،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں بھارت سے بات چیت ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے پاک، بھارت تناﺅ کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تاہم بھارتی رویہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تعداد 3ہزار کے قریب ہے ،ولی عہد کے دورے کے بعد 2080 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

مزیدخبریں