وادی نیلم،برفانی تودے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتوں کی تعداد 88 ہو گئی

01:12 PM, 15 Jan, 2020

مظفر آباد: وادی نیلم میں برفانی تودے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ملک بھر میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے )کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دبے مزید 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہو گئی ہے جب کہ مزید 12 افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں بارش اور برفانی تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہو گئی ہے جب کہ مختلف حادثات میں نیلم میں 22 دکانوں سمیت 107 مکانات جزوی یا 91 مکمل تباہ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں برفانی تودے سے متاثر سرگن ویلی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹرز سے امداد ی سامان متاثرہ علاقے میں پہنچا دیا۔

مزیدخبریں