ڈی ویلیئرز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں واپسی کیلئے تیار

12:30 PM, 15 Jan, 2020

برسبین: جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز نے تصدیق کردی ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک پر غور کر رہے ہیں۔

برسبین میں بگ بیش لیگ ڈیبیو کے بعد ابراہام ڈی ویلیئرز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک کی نمائندگی سے پیار ہے لہٰذا انہوں نے مارک باؤچر،گریم سمتھ اور فاف ڈو پلیسز سے بات چیت کی اور سب ہی ان کی واپسی پر متفق دکھائی دیئے۔

مزیدخبریں