وزیراعظم عمران خان کا بے نظیر بھٹو شہید اسپتال کا اچانک دورہ

09:37 PM, 15 Jan, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کےبےنظیربھٹوشہیداسپتال کااچانک دورہ کیا ۔ وفاقی وزیرصحت عامرکیانی،معاون خصوصی افتخاردرانی اورفیصل جاویدبھی ہمراہ تھے ۔اسپتال میں سہولیات کےحوالےسےوفاقی وزیرعامرکیانی نے وزیراعظم کو  تفصیلی بریفنگ دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں موجود بے نظیر بھٹو شہید اسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپتال میں موجود سہولیات کاجائزہ لیا ۔وزیراعظم نے اسپتال میں صحت کی سہولیات کاجائزہ لیا۔اسپتال میں صفائی اورادویات کی دستیابی کی صورتحال کابھی جائزہ لیا۔وزیراعظم زچہ بچہ وارڈسمیت اسپتال کےمختلف شعبہ جات میں گئے۔زیرعلاج مریضوں کی خیریت اورعلاج معالجےکی سہولیات کےبارےمیں دریافت کیا۔

وزیراعظم نےاسپتال میں تیمارداری کےلیےموجودمریضوں کےاہل خانہ سےبھی گفتگو کی۔وزیراعظم نے امراض کی تشخیص،علاج اورانتہائی نگہداشت کےشعبےکومزیدسہولیات دینے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں