لندن :واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے گروپ میں پرائیوٹ میسج رپلائی کا فیچر متعارف کروا دیا ۔
مشہور زمانہ میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنی شہرت کو برقرار رکھنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے، کمپنی نے آئی او ایس صارفین کے لیے گروپ میں پرائیوٹ میسج رپلائی کا فیچر آن کر دیا ہے جس سے اب آئی فون صارفین واٹس ایپ گروپ ممبرز میں سے کسی خاص کو پرائویٹ پیغام بھیج سکتے ہیں ۔ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیےیہ فیچر 2 ماہ پہلےمتعارف کروایا تھا اس وقت سمجھاگیا کہ یہ فیچرز شاید اینڈرائید صارفین کے لیے خاص ہے۔
گزشتہ اپ ڈیٹ میں آئی فون صارفین کے لیے پرائیویٹ رپلائی فیچر کو چالو کر دیا گیا ہے جس سے اب آئی فون صارفین گروپ ممبرز میں سے کسی خاص ممبر کو گروپ میں رہتے ہوئے بھیج سکتے ہیں اگر اب اپنے گروپ چیٹ میں کسی خاص صارف کو میسج کو بھجنا چاہتے جو کوئی دوسرا گروپ ممبر نہ دیکھے یا کسی خاص بندے کو رپلائی کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں ۔
یادرہے کہ صارفین اس فیچر کے ذریعے میسج تو گروپ میں ہی شئیرر کریں گے لیکن یہ میسج خاص بندہ ہی ریڈ کر سکے گا جس کوصارفین اس کی اجازات دیں گا،یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ہے جہاں گروپ میں صرف ایڈمن میسج بھیجتاہے لیکن یہ فیچر اوپن ہے یا کلوز گروپ دونوں کے لیے کام کرتا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گروپ میں خاص میسج کو ٹیپ اور دبا کر رکھیں جس کے بعد مذید کے بٹن کا انتخاب کریں اور پرائیوٹ رپلائی کریں اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے 3 ڈی ٹچ کا فنکشن بھی دیا ہے ۔