راولپنڈی:راولپنڈی میں ایک شادہ کے گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 4خواتین بری طرح جھلس کر جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ میں گھرمیں شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی زد میں آکرچار خواتین جھلس کرجاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ اورریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کےساتھ امدادی کارروائیوں کا آغازکیا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، تاہم آگ میں زندہ جلنے والی خواتین اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔