نیو دہلی :سام سنگ نے 28 جنوری کو ایم سیریز کے سمارٹ فونز ایم 10 ، ایم 20 اور ایم 30 انڈیا میں لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کےمطابق ، تمام افواہیں سچ ثابت ہوئیں سام سنگ نے درمیانی بجٹ کے حامل ایم سیریز کے تمام نئے فونز لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے،
سام سنگ نے ایمازون انڈیا پر ایم سیریز سمارٹ فونز 28 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی 3 نئے فیچرز کے حامل سمارٹ فونز گلیکسی ایم 10 ، ایم 20 اور ایم 30 لانچ کرے گی ۔
تاہم سام سنگ کی طرف سے ابھی تک کوئی آفیشل تصویر سامنے نہیں آئی لیکن ان نئے سمارٹ فونز کے بیک سائیڈ پر 2 کیمرے ہوں گے جو الٹرا وائیڈ لینز کے حامل ہوں گے جیسا کہ مختلف ذرائع سے حاصل کردہ تصاویر میں نظر آ رہا ہے ان میں بڑی اور بھاری بیٹری لگائی گئی ہے جو سام سنگ روایت ہے ، ان کے مذید فیچرز میں 3 ٹائمز زیادہ چارجنگ پروسیس ، پاور فل پروسیسر اور تمام فونز میں انفینٹی ٹیر ڈراپ ڈسپلے اور بیک سائیڈ پر فنگر پرنٹ سینسر لگا ہوا ہے۔
نئے سمارٹ فونز درمیانی بجٹ کے صارفین کے لیے بنائے گئے ہیں جو شروع میں سام سنگ کی ویب اور ایمازون انڈیا کی ویب کے ذریعے سیل کیے جائیں گے ان کی قیمت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
یادرہے کہ انڈیا میں لانچنگ کے بعد ایم سیریز کے تمام ماڈلز دنیا بھر میں لانچ کیے جائیں گے۔