نیویارک : فضول بیٹھنا صحت کے لیے نا صرف نقصان دہ ہے بلکہ عمر میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
امریکن جنرل آف ایپیڈولوجی کے ماہرین نے کہا ہے کہ فضول بیٹھنے سے بہتر ہے کہ انسان کو چلتے پھرتے زیادہ وقت گزارنا چاہیے کیونکہ سستی وقت سے پہلے موت کا سبب بنتی ہے، روزانہ 30 منٹ تک چلنا قبل از وقت موت سے محفوظ رکھتا ہے۔ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ سست روی اور زیادہ وقت بیٹھنے سے مرنے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ، انسانی جسم کی حرکت دل سے خون کی پمپنگ کے لیے مفید ہو تی ہے، کم وقت کی ورزش بھی دل کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، فضول بیٹھنا جسمانی کمزوری اور صحت کے کیے اچھا نہیں ہوتا ،فضول بیٹھنے سے کوئی نا کوئی کام کرتے رہنا بہتر ہوتا ہے۔
ایک تحقیق جس میں مختلف لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جن کی تعداد 8000 تھی ان پر تجربہ کیا گیا ہے جن لوگوں کی عمر 45 سال یا اس سے زیادہ تھی اور ان کو ہیٹ سٹروک کی بیماری تھی ان میں سے جو بندے 2009 سے 2013 تک دن میں 4 سے 7 گھنٹےورزش کرتے رہے ان میں سے اپریل 2017 تک صرف 650 لوگوں کی موت واقع ہو ئی ہے۔
ڈاکٹر ڈیاز کا کہنا ہے کہ" بیٹھنا نقصان دے ہے اور موت کا سبب بنتا ہے چاہے یہ فضول ہو یا کام کے دوران "