بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے ہونٹ کی سرجری کروا لی

02:36 PM, 15 Jan, 2019

ممبئی : بھارتی ادکارہ وگلوکارہ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک سیلفی اپلوڈ کر کے ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔ سیلفی کے بعد سارہ کو ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔
سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر سیلفی کے ساتھ نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا۔ سارہ کی ہونٹوں کی سرجری کو لے کر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ’ مجھے سمجھ نہیں آرہاہے کہ لوگوں کو مسلہ کیا ہے میں نے انساٹاگرام پراسٹوری کے ذریعے اپنی سرجری کی ویڈیو پوسٹ کی تھی میں خود کھل کر سب کو بتایا تھا کہ میں نے سرجری کروا لی ہے ۔
اس عمل کے دوران مجھے بے ہوش بھی نہیں کیاگیا یہ صرف انجکشن ہے ۔ اگر آپ کے پاس کچھ نہیں تو آپ کو ہر صورت چاہئیے کہ وہ حاصل کریں ۔
میں چاہتی تھی کہ میرے ہونٹ بھر ے ہوئے محسوس ہوں اس لیے میں نے انہیں تبدیل کروا لیا ۔ شائقین سرجری کو خراب پتہ نی کیوں کہہ رہے ہیں ۔
میں سرجری کا مذاق اُڑانے والوں کو کچھ نہیں کہناچاہتی ۔ وہ مجھے نہ تو کھلارہے ہیں اور نہ میں ان کو ، میری اپنی زندگی ہے میں اس پر ہی دھیان دوں گی ۔

مزیدخبریں