کرکٹ تاریخ میں سب سے کم ترین سکور پر ٹیم آﺅٹ ہو گئی

01:46 PM, 15 Jan, 2019

دبئی : کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین سکور پر آﺅٹ ہونے والی ٹیم 2019میں سامنے آگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چین کی خواتین کی ٹیم تھائی لینڈ میں جاری ٹی 20کپ میں صرف چودہ رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ یہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور ہے ۔
چین کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنا اہم میچ متحد ہ عرب امارات کی ٹیم کے ساتھ کھیل رہی تھی اور چینی ٹیم میں سے کوئی بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اورتمام کھلاڑی چودہ رنز پر آﺅٹ ہو گئے ۔
متحد ہ عرب امارات نے مقررہ 20اوورز میں 203رنز بنائے جواب میں چین کی خواتین ٹیم صرف چودہ رنز پر آﺅٹ ہو گئی ۔چینی ٹیم کی سات خواتین کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئیں ۔
یوں بین الااقوامی میچ کے دوران چینی ٹیم نے سب سے کم ترین سکور پر آﺅٹ ہوکر بدترین ریکارڈاپنے نام کر لیا ۔

مزیدخبریں