فواد چوہدری نے سندھ میں تبدیلی کیلئے فارورڈ بلاک بنانے کا عندیہ دیدیا

01:14 PM, 15 Jan, 2019

کراچی: کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اومنی گروپ کا چراغ رگڑ کر جو جِن سامنے آتا ہے وہ مراد علی شاہ ہیں اور اس کے بعد لوگوں کے جعلی اکاؤنٹس بھی کھلتے ہیں اور دوسرے کام بھی ہوتے ہیں اس لیے مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو موقع دینا چاہتے ہیں کیونکہ مراد علی شاہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں لہٰذا پیپلز پارٹی خود اس پر سوچے اور اپنے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ لے اور ان لوگوں نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی پی کے اراکین بھی اس صورتحال پر خوش ہیں اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اس کے لیے پیپلزپارٹی کے سینئر اراکین نے ہم سے رابطہ کیا ہے جو لوگ عوام کے قریب ہیں وہ تبدیلی کی بات کریں گے۔ اب تبدیلی کا سفر شروع ہوا ہے اور چاہتے ہیں پی پی خود تبدیلی لائے کیونکہ ہم موقع دینا چاہتے ہیں اگر یہ فائدہ نہیں اٹھاتے تو یقینی طور پر عملی اقدامات لینا پڑیں گے اور پی پی کی اکثریت سندھ میں ہمارا ساتھ دے گی۔ سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے لیے فارورڈ بلاک بنائیں گے کیونکہ تبدیلی ناگزیر ہے۔

وزیر اطلاعات نے پی پی چیئرمین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ابھی بچے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں، میرے خیال میں بلاول کا سندھ کے حالات سے کوئی تعلق نہیں۔

مزیدخبریں