جدہ : سعودی وزیرمحنت و سماجی فروغ احم الراجعی کاکہناہےکہ کے کسی بھی غیر ملکی کو اقامہ اور انسورنش کارڈ سے کسی صورتے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ اقامہ اور انشورنس کارڈ رکھنا غیر ملکی کارکن کابنیادی حق ہے اور اس حق سے کسی کو بھی محروم نہیں رکھا جاسکتا۔
اگر کوئی غیر ملکی کارکن کو اس حق سے محروم کریگا وہ سعودی اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی تصور ہوگا ، انہوں نے کہا کہ جس طرح بعض کفیل اپنے کارکن کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں رکھتے ہیں اس طرح اقامہ انشورنس کارڈ رکھنا بھی غیر قانونی ہے ۔
اقامہ اور لیبر قوانین کے مطابق کفیل کے پاس کارکن کا اقامہ یا انشورنس کارڈ رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے ،کارکن کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں رکھن غیر قانونی ہے اور اس پر کفیل کو سزا بھی ہوسکتی ہے ۔
سعودائزیشن قوانین کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کی مہلت کم کرکے دس دن کر دی گئی ہے ۔