جدہ : سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے غیر ملکیوں کے بارے میں اہم بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ غیر ملکی کارکن کا نام آجر کے ریکارڈ سے سعودی عرب سے خروج نہائی پر جانے کے بعد ہی ختم ہوگا ۔
خروج نہائی ویزا حاصل کرنے سے غیر ملکی کارکن ریکارڈ پر ہی رہیگا،تاہم جب وہ مملکت چھوڑ کر جائیگا تب ہی اسکا نام ریکارڈ سے ختم ہوگا ۔
سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا تھا کہ ” میرے ہاں ایک ملازم تھا میں نے اس کا خروج نہائی لگوادیا ،اگر اس نے مقررہ وقت پرصرف نہ کیا تو کیا مجھ پر کوئی پابندی عائد کی جائیگی ، مجھے اس پر کوئی سزا تو نہیں ہوگی ؟
اس کے جواب میں محکمہ پاسپورٹ کے حکام کا کہناتھا کہ غیر ملکی کارکن آپ کے ریکارڈ سے اسی وقت ختم ہوگا جب وہ مملکت سے رخصت ہوگا۔ اگرخروج نہائی لگ بھی گیا ہے اور وہ مملکت میںموجود ہے تو وہ کفیل کے ریکارڈ میں ہی رہے گا۔
اسلیے جب بھی کسی غیر ملکی کا خروج نہائی لگے تو اسے مقررہ وقت کے دوران اس کے وطن واپس بھیجنا کفیل یا آجر کی ذمہ داری ہے ورنہ وہ اسی کے ریکارڈ کا حصہ رہے گا۔