پریا پرکاش کیلئے بالی ووڈ کی راہ ہموار

09:52 AM, 15 Jan, 2019

ممبئی: معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کے لیے بالی ووڈ کی راہ ہموار کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے پریا پرکاش واریئر کو نئی آنے والی فلم ’تخت‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرن جوہر کی جانب سے پریا کو فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ پریا کے خواب کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے مترادف ہے کیوں کہ پریا پرکاش نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے۔

خیال رہے آنکھوں سے اشارے کرنے اور پرکشش اداؤں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پریا پرکاش کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں۔

مزیدخبریں