اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے حادثہ، 9 افراد جاں بحق

08:44 AM, 15 Jan, 2019

اپر کوہستان: اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم کھوشی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مسافر گاڑی ملبے تلے دب گئی تھی اور گاڑی میں 12 مزدور سوار ہونے کی اطلاع تھی۔ ملبے تلے دبی گاڑی سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ باقی 3 افرادکی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہے۔ بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

مزیدخبریں