عمران خان چاہیں تو سندھ حکومت گرجائے گی، فواد چوہدری

08:36 AM, 15 Jan, 2019

اسلام آباد: نجی ٹی وی سے گفتگو بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے سندھ جانے پر صوبائی حکومت پتہ نہیں کیوں گھبرا رہی ہے اور میں تو اپنی وزارت کے فرائض انجام دینے کراچی جاؤں گا۔ ویسے بھی سندھ میں کچھ کرنا ہو گا تو مراد علی شاہ سے پوچھ کر نہیں کریں گے بلکہ مراد علی شاہ تو خود ہماری مہربانی سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کو وفاقی حکومت کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی فکر کرنی چاہیے کیوں کہ وہ کسی وقت بھی گر سکتی ہے اور گرتی ہوئی دیوار کے نیچے کوئی نہیں آتا بلکہ سب جان بچا کر بھاگتے ہیں۔ عمران خان چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری مہربانی ہے کہ (ق) لیگ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا لیکن اب سندھ میں ایک گرینڈ الائنس بنے گا جس میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف اور سندھ میں پہلے سے موجود گرینڈ الائنس مل جائیں گے تو پیپلزپارٹی اکثریت سے اقلیت میں بدل جائے گی اور سندھ میں ایک نئی حکومت آئے گی۔

مزیدخبریں