ماڈل ٹاون شہدا کو انصاف دلوا کر رہیں گے، زرداری

10:37 PM, 15 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بہت ہو  گیا اب سانحہ ماڈل ٹان کے شہدا   کو   انصاف دلوا   کر رہیں گے۔آصف علی زرداری نے لاہور پہنچ کر پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے دوران 17 جنوری کے جلسے سے متعلق مشاورت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ زرداری نے پارٹی رہنماوں سے 17 جنوری کے جلسے اور حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی۔ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،   چودھری منظور، عزیزالرحمان چن اور  دیگر  بھی شریک تھے۔  پی پی پی شریک چیئرمین نے کارکنوں کی ہدایت دی  کہ 17 جنوری کو حکومت کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارکن مال روڈ  آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب شہباز شریف کی حکومت چل نہیں سکتی اور انصاف ہو کررہے گا۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے 17 جنوری سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی پی پی پی حمایت کررہی ہے۔یہ ماڈل ٹاون کے شہیدوں کے خون اور پورے پاکستان کا حساب دیں گے۔

طاہر القادری نے کہا کہ اب بات استعفوں تک محدود نہیں رہی ہے، اب پوری مسلم لیگ ن کا خاتمہ ہو گا۔ہمیں انسانیت دشمن اور ظلم کی سلطنت کاخاتمہ کرنا ہے، ن لیگ کا خاتمہ ہوگا، اب حکمرانوں کے گریبان ہوں گے اور عوام اور قوم کا ہاتھ ہوگا.

مزیدخبریں