ایلسٹرکک کا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں

09:43 PM, 15 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

سڈنی: انگلش ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک نے کہا ہے کہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، کینگروز کے خلاف رواں ایشز   سیریز کے بعد بھی ٹیسٹ کیریئر جاری رکھنا چاہتا ہوں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، ایلسٹر کک کا   کہنا تھا   کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے، میری کرکٹ ابھی باقی ہے اس لئے میں ایشز کے بعد بھی ٹیسٹ کیریئر جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا   کہ گزشتہ سال دورہ بھارت میں ناکامی کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی اسی طرح جب خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا، میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔

مزیدخبریں