کترینہ کے آئٹم نمبر کی عکسبندی شروع

09:00 PM, 15 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکارہ کترینہ کیف اور عامر خان نے فلم”ٹھگز آف ہندوستان“ کے ڈانس نمبر کی عکسبندی شروع کر دی ہے۔

دونوں نے ڈانس نمبر کی تربیت کوریوگرافر پربھودیوا سے لی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور عامر خان شامل ہیں۔فلم کے ہداہتکار وجے کرشنا ہیں۔ فلم رواں سال7نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی کترینہ کیف کے بہت سے آئٹم سانگ عوام میں کافی مقبول ہو چکے ہیں جس میں شیلا کی جوانی، چکنی چمیلی اور کملی بہت مشہور ہوئے۔

مزیدخبریں