اسلام آباد:وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ڈوبتے اداروں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیر پاؤں پر کھڑا نہیں کیا جا سکتا، ساری دنیا میں سرکار کے تحت چلنے والی ایئر لائنز خسارے میں رہتی ہیں، ساری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں کہ ملک میں سرمایہ کاری کے کیا مواقع موجود ہیں، ایئر لائنز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے سے مقابلے کی فضا پیدا ہوئی ہے، نجکاری عمل شروع ہونے کے بعد ہر حکومت نے پی آئی اے پر توجہ رکھی، ہم نے پی آئی اے کا تشخص برقرار رکھنا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ نجکاری عمل شروع ہونے کے بعد ہر حکومت نے پی آئی اے پر توجہ رکھی، ہر حکومت کی ذمہ داری رہی ہے کہ پی آئی اے نجکاری معاملہ آگے بڑھایا جائے، دنیا کے کئی ممالک میں ایئر لائنز نجی شعبہ چلا رہا ہے، ایئر لائنز نجی شعبے کے حوالے کرنے سے مقابلے کی فضاء پیدا ہوئی ہے، پی آئی اے کی مشکلات میں ہر روز مشکلات میں اضافہ ہوا جس کے باعث حکومت نے اس کو پرائیویٹائزلسٹ میں رکھا، ہم چاہتے ہیں کہ پی آئی اے دنیا میں ہماری نشانی بنے اور ہمارے لئے فخر کا باعث ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی آئی اے کا تشخص برقرار رکھنا ہے، ہم سب قانون کے پابند ہیں، ساری دنیا میں سرکار کے تحت چلنے والی ایئر لائنز خسارے میں رہت یہیں، پی آئی اے کی بیلنس شیٹ منفی سے مثبت ایکویٹی میں لانے کی کوشش کر رہا ہوں،ہمیں پی آئی اے کے ملازموں کے خدشات کا اندازہ ہے، پی آئی اے کی نجکاری میں ملازمین کا بھی بھلا ہو گا، بڑی بڑی صنعتیں ڈوبتی ہیں تو معیشت پر اثر انداز ہوتی ہیں، جب ملک میں برآمدات زیادہ ہوتی ہیں تو ملک میں ڈالر مہنگا ہوتا ہے، ڈوبتے اداروں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیر پاؤں پر کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔