کونسلر کا الیکشن نہ لڑنے والا پارٹی کا پردھان منتری بن بیٹھا ہے : چوہدری نثار علی خان

06:37 PM, 15 Jan, 2018

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پرویز رشید کا مسلم لیگ ن سے واجبی تعلق ہے ۔ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا ۔
چوہدری نثار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کونسلر کا الیکشن نہ لڑنے والا پارٹی کا پردھان منتری بن بیٹھا ہے ۔وزیراعظم اور نوازشریف ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیں ۔ڈان لیکس رپورٹ سامنے آنے پر اس کے کرتوت سامنے آ جائیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشہ روز پرویز رشید نے چوہدری نثار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اگر بااصول آدمی ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں. ڈان لیکس کے معاملے پر چودھری نثار فوج کے ایک گروہ کو خوش کرنا چاہتے تھے۔ پارٹی میں میرا ووٹ اس حق میں ہو گا کہ چودھری نثار کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔ 

مزیدخبریں