بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان سے بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی چھن گئی

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان سے بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی چھن گئی

لاہور: بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث بلائنڈ ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی پاکستان سے چھن گئی، فیصلہ کن معرکہ لاہور کی بجائے 20 فروری کو شارجہ میں ہو گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آج باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ20 جنوری کو شارجہ میں ہوگا۔ ورلڈ کپ کے جاری کیے گئے اولین شیڈول کے مطابق فائنل 21 جنوری کو لاہور میں رکھا گیا تھا تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بجھوانے سے انکار کے بعد نئے شیڈول میں یہ واضح کیا گیا کہ اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں اور بھارتی حکومت نے ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دی تو فائنل 19 جنوری کو شارجہ میں ہو گا۔


بھارتی ٹیم کو اجازت ملنے یا کسی اور ٹیم کے فائنل میں آنے کی صورت میں فائنل21 جنوری کو لاہور میں رکھا گیا، میگا ایونٹ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کی فائنل میں شرکت یقینی نظر آ رہی ہے جس کے بعد بھارت نے چال بازی سے کام لیتے ہوئے فائنل 20 جنوری کو شارجہ میں رکھوا دیا ہے.