ملالہ یوسف زئی پشاورزلمی کی مداح نکلیں

05:05 PM, 15 Jan, 2018

ملالہ یوسف زئی پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن ٹیم کی مداح نکلیں۔کہتی ہیں کہ  پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے حوالے سے  بہت خوش ہوں ۔

ملالہ یوسف زئی نے پی ایس ایل کی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کو قرار دے دیا ۔ملالہ کا کہنا ہے کہ ویسے تو انہیں تمام ٹیموں کو سپورٹ کرتی ہیں۔پی ایس ایل میں تمام ٹیمیں پاکستان کی ہیں لیکن ان کو دفاعی چیمپئن پشاور زلمی زیا دہ پسند ہے ۔ملالہ نے پی ایس ایل میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا بھی پاکستان آکر کھیلنے پر شکریہ ادا کیا ۔
پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن آئندہ ماہ فروری میں کھیلا جائے گا ۔

مزیدخبریں