”صاحب بیوی اور گینگسٹر 3“ کیلئے سنجے دت کا کام مکمل

04:55 PM, 15 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اداکار سنجے دت نے فلم  ”صاحب بیوی اور گینگسٹر  3“  کی عکسبندی مکمل کر  لی۔

سنجے دت گزشتہ کئی ماہ سے فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر“ سلسلے  کی تیسری فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر3“ کی عکسبندی میں مصروف تھے۔ فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، چیترن گدا،  جمی شیرگل، ماہی گل اور  کبیر بیدی شامل ہیں۔

سنجے دت نے فلم کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ہی اپنی اگلی فلم ”تورباز“ کی عکسبندی شروع کر دی ہے جس میں ان کے ہمراہ نرگس فخری نظر  آئیں گی۔ فلم کی کہانی ایک خود کش بمبار بچے کے گرد گھومتی ہے۔

مزیدخبریں