سینچورین : بھارت اور جنوبی افریقہ کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اسٹیمپ مائیک کے ذریعے ایسی بات کرتے پکڑے گئے ہیں کہ جان کر بھارتی بھی شرمسار ہو گئے ہیں ۔ ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ااپنی ساتھی کرکٹر مرلی وجے کو کریز پر کھڑے رہنے کا کہہ رہے ہیں اور ساتھ وہ جنوبی افریقن ٹیم کو گالی نکال رہے ہیں جو کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ۔
بھارتی کپتاان ویرات کوہلی ہندی زبان میں جنوبی افریقن کھلاڑیوں کو گالی نکال رہے ہیں جو افریقن کھلاڑیوں کو بالکل بھی سمجھ نہیں آتی ۔
یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جب بھارتی ٹیم بیٹنگ کیلئے آئی تو راہول اور پجارا کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی ساتھی کھلاڑی کو شام تک وکٹ پر موجود رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔لیکن حقیقت میں ایسا ممکن نہیں ہوا تھا اور بھارتٰ ٹیم کے پانچ کھلاڑی پویلین کی جانب لوٹ گئے ۔
بھارتی ٹیم اس وقت 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنا لیے ہیں اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس وقت وکٹ پر 141 پر موجود ہیں ۔