بھارت اور جنوبی افریقہ کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی نےایک اور ٹیسٹ سینچری اسکور کر ڈالی ۔ اس سینچری کے بعد ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں سینچریوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 32 سینچریاں داغیں ہیں ۔اس سینچری کیساتھ ویرات کوہلی کی سینچریوں کی کل تعداد 53 ہو گئی ہے۔
ویرات کوہلی نے اس سینچری کیساتھ کئی اور ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں ۔وہ سچن ٹنڈولکر کے بعد ویرات کوہلی دوسرے بھارتی کپتان ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سینچری اسکور کی بلکہ حیران کن طور سچن ٹنڈولکر کے بعد برصغیر کے دوسرے کپتان ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سینچری اسکور کی۔
ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی اور بھارتی بلے باز خاص کاکردگی نہ دکھا سکا۔ویرات کوہلی اس وقت 135 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ بھارت کی 7 وکٹیں پویلین کی جانب لوٹ چکی ہیں۔