نیو یارک: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نسل پرست اور متعصب نہیں ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا میں گولف کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اب تک جن لوگوں کے انٹرویو کیے ہیں ان سب میں شاید وہ سب سے کم ترین تعصب رکھنے والے اور نسل پرست شخص ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ نسل پرستی اور متعصب جیسے خیالات رکھنے والوں میں سے نہیں ہیں ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل صدر ٹرمپ نے امیگریشن کے حوالے سے افریقی ممالک کیلئے انتہائی بے سورہ لفظ استعمال کیا تھا جبکہ ہیلری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر پھٹ پڑی تھیں اور کہا تھا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں