زرین خان کی نئی فلم کیلئے سلمان خان کی نیک خواہشات

02:31 PM, 15 Jan, 2018

ممبئی : بالی وڈاداکارہ زرین خان کو سلمان خان نے  ان کی نئی فلم کی ریلیز پر '1921 ' کا پیغام بھیجا ہے۔

ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار سلمان خان نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے زرین خان کو ان کی فلم 1921 کی ریلیز پر یہ پیغام دیاہے۔سلمان خان نے لکھا' تم فلم میں خوبصورت نظرآرہی ہو لیکن فلم کا ٹریلر بہت خوفناک ہے'۔ ادکارہ زرین خان کی نئی فلم ' 1921' ریلیز ہوئی ہے۔ یہ ہارر فلم ہے جس میں زرین خان ایک بدروح سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں اور زندگی اور موت سے جنگ میں مصروف زرین خان کےساتھ کرن کندرا کام کررہے ہیں۔

مزیدخبریں